جمعرات, اگست 7, 2025
تازہ ترینبھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دیدی، سیریز...

بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دیدی، سیریز 2-2 سے برابر

بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو آخری ٹیسٹ میں 6 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کردی، جو روٹ اور ہیری بروک کی سنچریاں رائیگاں چلی گئیں، آخری روز انگلینڈ کو جیت کیلئے صرف 35 رنز اور بھارت کو 4 وکٹیں درکار تھیں۔

اوول کرکٹ گراؤنڈ لندن میں پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری مقابلے میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فصلہ کیا، بھارت نے پہلی اننگز میں 224 رنز بنائے جبکہ انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 247 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت نے دوسری اننگز میں نسبتاً بہتر کھیل پیش کیا اور یشسوی جیسوال کی سنچری، آکاش دیپ، رویندرا جڈیجا اور واشنگٹن سندر کی نصف سنچریوں کی بدولت 396 رنز بناڈالے۔

انگلش ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے 374 رنز کا ہدف ملا، جو روٹ اور ہیری بروک نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچریاں اسکور کیں اور ٹیم کو فتح کی ڈگر پر ڈالا، تاہم بعد میں آنے والے بیٹرز موقع سے فائدہ نہ اٹھاسکے اور وقتاً فوقتاً وکٹیں گنواتے رہے۔

انگلش ٹیم کو میچ کے آخری روز فتح کیلئے 34 رنز جبکہ بھارت کو 4 وکٹیں درکار تھیں تاہم بھارتی بولرز نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 367 رنز پر آؤٹ کردیا اور میچ 6 رنز سے جیت لیا۔

محمد سراج نے بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!