جمعرات, اگست 7, 2025
تازہ ترینچین کی کار ساز کمپنی ’’چیری ‘‘نےمصر میں 5 نئی ماڈل گاڑیاں...

چین کی کار ساز کمپنی ’’چیری ‘‘نےمصر میں 5 نئی ماڈل گاڑیاں متعارف کرا دیں

چینی کار ساز کمپنی ’’چیری‘‘ نے پیر کے روز قاہرہ میں 5 نئی ماڈل گاڑیاں متعارف کرائی ہیں۔کمپنی کا یہ اقدام مصر کی منڈی میں اس کی توسیعی حکمت عملی کو ظاہر کرتا ہے۔

ابڈین پیلس میوزیم میں منعقدہ تقریب کے دوران ’’چیری‘‘نے اپنی نئی گاڑیاں اریزو 5 ایف ایل، اریزو 8،  ٹگو 7 پرومیکس، ٹگو 8 پرومیکس اور ٹگو 9 پی ایچ ای وی  کی نمائش کی۔

’’چیری‘‘ مصر کے جنرل مینجر شین شیانتیان کا کہنا ہے کہ کمپنی ہائبرڈ اور اسمارٹ گاڑیوں کی ٹیکنالوجی کی جانب اپنی منتقلی کے عمل کو تیز کرے گی۔ اس کے علاوہ پیداوار، فروخت اور خدمات کے حوالے سے عالمی سطح کا نیٹ ورک قائم کرنے کے لئے عالمی شراکت داروں اور سپلائرز کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔

ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): شین شیانتیان، جنرل مینجر، چیری، مصر

"ہم دنیا بھر میں تحقیق و ترقی کے8 مراکز اور 10 سے زائد مینوفیکچرنگ یونٹس قائم کر رہے ہیں جبکہ اہم علاقوں میں اسپیئر پارٹس کے مراکز بھی بنائے جا رہے ہیں۔ ہم مقامی تعاون کو مزید فروغ دیں گے تاکہ علاقائی صارفین اور شراکت داروں کی ضروریات کو بہتر طور پر پورا کیا جا سکے۔”

کمپنی کے اعداد و شمار کے مطابق چیری نے سال 2024 میں 5 لاکھ 80 ہزار سے زائد نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں فروخت کیں جو 232.7 فیصد کا سالانہ اضافہ ہے۔

قاہرہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چینی کمپنی ’’چیری‘‘ کی 5 نئی گاڑیاں مصر میں  متعارف

قاہرہ کے تاریخی ابڈین پیلس میوزیم میں شاندار رونمائی

’اریزو‘ اور ’ٹگو‘ سیریز کی گاڑیاں پہلی بار پیش کی گئیں

تمام ماڈلز جدید ڈیزائن اور اسمارٹ ٹیکنالوجی سےلیس ہیں

کمپنی ہائبرڈ  گاڑیوں کی طرف تیز پیشرفت کے لئے پرعزم

عالمی سطح پر تحقیق و ترقی کے8 مراکز قائم کرنے کا اعلان

مقامی تعاون اور شراکت داری کو مزید وسعت دی جائے گی

2024 میں نئی توانائی گاڑیوں کی فروخت 232 فیصد بڑھ گئی تھی

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!