بدھ, اگست 6, 2025
تازہ ترینچھنگ دو عالمی کھیلوں کے لئے مرکزی میڈیا سنٹر کا آغاز

چھنگ دو عالمی کھیلوں کے لئے مرکزی میڈیا سنٹر کا آغاز

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں ٹی ڈبلیو جی ویلج برائے عالمی کھیل (ٹی ڈبلیو جی) 2025 چھنگ دو کی افتتاحی تقریب کے دوران فنکار فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

چھنگ دو(شِنہوا)عالمی کھیل 2025 چھنگ دو کے لئے مرکزی میڈیا سنٹر (ایم ایم سی) پیر کے روز کھل گیا جو دنیا بھر سے تقریباً 200 میڈیا اداروں اور تقریباً 2 ہزار میڈیا نمائندوں کو سہولیات فراہم کرے گا۔

ٹرانسپورٹیشن ٹرانسفر مرکز کے طور پر ایم ایم سی گیمز کے دوران روزانہ صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک کام کرے گا۔

ایم ایم سی میں منیجر برائے میڈیا آپریشنز لیو یوئے نے کہا کہ خصوصی تقریبات کے دوران ضرورت پڑنے پر ہم سروس کے اوقات میں توسیع کریں گے۔

میڈیا ورک روم میں 120 صحافیوں اور فوٹوگرافروں کے لئے کام کرنے کی میزیں موجود ہیں جن میں معیاری نیٹ ورک رسائی، بجلی کی سہولت، مکمل وائرلیس کوریج اور پرنٹنگ کی سہولیات دستیاب ہیں۔ میڈیا عملہ  آن لائن نیوز سنٹر تک بھی رسائی حاصل کرسکتا ہے جہاں وہ مقابلوں کی تفصیلات جان سکتے ہیں یا ایک بڑی ایل ای ڈی سکرین پر براہ راست نشریات دیکھ سکتے ہیں۔

قریبی مقام پر پیشہ ورانہ کیمرہ آلات محفوظ رکھنے کے لئے 112 لاکرز موجود ہیں۔ اس کے علاوہ ضرورت کے مطابق مرمت، صفائی اور آلات کے قرض پر دستیابی کی سہولت بھی دی جائے گی۔

پریس کانفرنس روم میں 100 نشستیں رکھی گئی ہیں اور یہ گیمز کے دوران مقابلوں سے پہلے تازہ ترین معلومات، ایونٹ آپریشنز، مقابلوں کے اہتمام، مارکیٹنگ اور ثقافتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ایونٹ کے بعد کے تجزیوں پر مبنی پریس کانفرنسز کی میزبانی کرے گا۔ ایگزیکٹو کمیٹی اور انٹرنیشنل ورلڈ گیمز ایسوسی ایشن کے حکام کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے نمائندے بھی مدعو کئے جائیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!