ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیا نے سابق پاکستانی آل رانڈر عبدالرزاق کے ساتھ تعلقات کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ پر میری شادی عبدالرزاق سے کرادی گئی، مذاق مذاق میں عبدالرزاق، انٹرنیٹ بہت ہی عجیب جگہ ہے، یہ سب بہت شرمناک تھا، وہ اور عبدالرزاق صرف ایک جیولری اسٹور کی افتتاحی تقریب میں موجود تھے اور ان کے درمیان بالکل بھی کوئی ذاتی تعلق نہیں تھا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انہیں اس شہر کا نام بھی یاد نہیں رہا، جہاں کے جیولری اسٹور کی افتتاح کے لیے وہ گئی تھیں۔ اداکارہ نے عبدالرزاق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ معاف کیجئے گا سر، آپ کے تو بچے بھی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بہت عجیب ہوتا ہے، جب کسی سے آپ کا کوئی تعلق بھی نہ ہو اور لوگ خود سے ان کے اور آپ کے بارے میں کہانیاں بنا لیں، لیکن ایسے میں ہم کچھ نہیں کرسکتے۔ تمنا بھاٹیا نے کہا کہ ہم ایسے لوگوں کو سمجھا نہیں سکتے، وہ جو چاہتے ہیں، وہی سوچتے ہیں۔
یاد رہے تمنا بھاٹیا 2022 سے بھارتی اداکار وجے ورما کے ساتھ تعلق میں تھیں، تاہم رواں سال اس قسم کی خبریں سامنے آئیں کہ دونوں نے اپنے رومانوی تعلق کا خاتمہ کرلیا ہے اور اب ان کے درمیان صرف دوستی کا رشتہ باقی ہے۔
