بلاوائیو: زمبابوے اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ جمعرات سے 11 اگست تک کوئنز سپورٹس کلب، بلاوائیو میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز ٹام لیتھم لیڈ کریں گے جبکہ میزبان زمبابوے کی ٹیم کو کریگ ایرون لیڈ کریں گے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم کو میزبان زمبابوے کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کیوی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
