جمعرات, اگست 7, 2025
تازہ ترین15ویں 5سالہ منصوبے کی تشکیل میں انٹرنیٹ صارفین کی آراء کو شامل...

15ویں 5سالہ منصوبے کی تشکیل میں انٹرنیٹ صارفین کی آراء کو شامل کیا جائے، چینی صدر

چینی صدر شی جن پھنگ نے ملک کے 15ویں 5 سالہ منصوبے (2026-2030) کی تشکیل میں انٹرنیٹ صارفین کی آراء کا مطالعہ کرنے اور ان سے استفادہ کرنے کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے ملک کے 15ویں 5 سالہ منصوبے (2026-2030) کے بارے میں انٹرنیٹ صارفین کی آراء حاصل کرنے کی آن لائن مہم کے بعد منصوبے کی تشکیل میں انٹرنیٹ صارفین کی آراء کا مطالعہ کرنے اور ان کی تجاویز کو شامل کرنے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

یہ آن لائن مہم 20 مئی سے 20 جون تک جاری رہی جس میں 15ویں 5 سالہ منصوبے کے لئے عوامی مشورے طلب کئے گئے۔ اس دوران 31 لاکھ 10 ہزار سے زائد تجاویز موصول ہوئیں۔

شی جن پھنگ نے خصوصی ہدایت نامے میں کہا کہ اس مہم میں عوام نے بھرپور اور وسیع پیمانے پر شرکت کی جو کہ ہمہ جہت عوامی جمہوریت کی زندہ مثال ہے۔

شی نے کہا کہ عوام نے قیمتی آراء اور تجاویز پیش کی ہیں۔ انہوں نے متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ سنجیدگی سے مطالعہ کرکے ان تجاویز کو منصوبے میں شامل کریں۔

شی نے پارٹی کمیٹیوں اور تمام سطح کی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کی زندگی کو بہتر طور پر سمجھیں، ان کی رائے سنیں اور ان کی خواہشات کے مطابق بہتری کے لئے ان کے خیالات اکٹھے کریں۔

پہلی بار 1950 کی دہائی میں متعارف کرائے گئے 5 سالہ منصوبے چین کی درمیانی اور طویل مدتی ترقی کے لئے کلیدی تزویراتی دستاویزات کے طور پر کام کرتے ہیں۔ یہ منصوبے ہر 5 سالہ مدت کے لئے قومی اہداف، اہم کاموں اور مختلف شعبوں میں پالیسی کے رہنما اصولوں کا تعین کرتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!