اسٹینڈ اپ (انگریزی): لیانگ وان شان، نمائندہ شِنہوا
"اگر آپ کے پاس ایک سیکنڈ میں وقت کا سفر کرنے کی سپر پاور ہو تو آپ کس خاندان کے دور میں جانا چاہیں گے؟
کائی فنگ، ایک تاریخی شہر جو کبھی آٹھ چینی خاندانوں کا دارالحکومت رہا ہے وہاں ملینیم سٹی پارک میں سیاح سونگ خاندان (960-1279) کے دور کا بھرپور تجربہ کر سکتے ہیں۔”
یہاں "چنگ منگ تہوار کے دوران دریا کے کنارے” کی مشہور پینٹنگ کے مناظر کو جیتی جاگتی پرفارمنس کے ذریعے اجاگر کیا گیا ہے۔
سیاح سونگ خاندان کے "چار لطیف فنون” کا بھی تجربہ کر سکتے ہیں جو اُس وقت کے دانشوروں اور اہلِ قلم کا پسندیدہ طرزِ زندگی تھا۔
سونگ خاندان کے یہ چار لطیف فنون خوشبو سلگانا، چائے تیار کرنا، مصوری کی قدر کرنا اور پھولوں کی آرائش پر مشتمل ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): وانگ یی لو، چائے کی ماہر
"سونگ دور کی چائے کی تقریب کے تین اہم مراحل ہوتے ہیں۔ آپ جو منظر دیکھ رہے ہیں، یہ پہلا مرحلہ ہے جہاں چائے کو باریک پاؤڈر میں پیسا جاتا ہے۔اس کے بعد ’سات مرتبہ پانی ڈالنے‘ کی تکنیک آتی ہے جس میں گرم پانی تھوڑا تھوڑا کر کے شامل کیا جاتا ہے اور چائے کو جھاگ دار بنایا جاتا ہے۔آخر میں ہم چائے کی جھاگ پر خوبصورت نقش بناتے ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): یان منگ منگ، ملینیم سٹی پارک
"ہم اس وقت شمالی سونگ خاندان (960-1127) کے طرزِ زندگی اور مشرقی جمالیات کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے بھرپور محنت کر رہے ہیں تاکہ ہماری روزمرہ زندگی کو مزید خوبصورت اور متاثر کن بنایا جا سکے۔ ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ یہ خوبصورتی نہ صرف چینی بلکہ دنیا بھر کے دلوں کو چھو لے۔”
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے میڈیا اور تھنک ٹینک اجلاس کا انعقاد 23 سے 27 جولائی تک چین کے صوبے ہینان میں ہوا ہے۔
26 جولائی کو کچھ مہمانوں کو کائی فنگ کے دورے کی دعوت دی گئی جہاں انہوں نے ثقافتی تبادلے اور باہمی سیکھنے کا خوبصورت تجربہ حاصل کیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): پورنیما آنند، چیئرپرسن، برکس انٹرنیشنل فورم
"ہماری تہذیب ہماری بنیاد ہے جو یہ ظاہر کرتی ہے کہ جدید دور کی ترقی کے پیچھے کتنی محنت شامل ہے۔قدیم اور جدید زمانے کے درمیان ایسی ثقافتی ہم آہنگی ضروری ہے۔ اسی لیے چینی تہذیب کو سمجھنا بہت اہم ہے کیونکہ چین آج دنیا میں بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): اندرا رانا، نائب اسپیکر، وفاقی پارلیمنٹ نیپال
"آپ مقامی حکومت اور نوجوانوں کو جس طرح شامل کر رہے ہیں اور نوجوان جس جوش و خروش سے اپنے کام سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور اپنی ثقافت کو زندہ دل انداز میں محفوظ رکھ رہے ہیں وہ واقعی قابلِ تعریف ہے۔ ہر قوم کی اپنی خوبصورتی اور انفرادیت ہوتی ہے۔ ہمیں دوسروں کا احترام صرف باتوں سے نہیں بلکہ عمل سے کرنا چاہیے۔ ہم ثقافتی یا معاشی تعاون سمیت ہر ممکن طریقے سے روابط مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔”
کائی فنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آن سکرین ٹیکسٹ:
چین کے صوبہ ہینان میں سونگ خاندان کی ثقافتی خوبصورتی کی دریافت
سونگ دور کی نفیس زندگی کو میلینیم سٹی پارک میں زندہ کر دیا گیا
قدیم مصوری کی جھلکیں جدید پرفارمنس کے انداز میں پیش کی گئیں
سونگ عہد کے ’چار نفیس فنون‘ عالمی توجہ کا مرکز
چائے، خوشبو، مصوری اور گل آرائی، سونگ دور کا حسن پھر سے زندہ
سونگ اسٹائل چائے کی تقریب میں باریک پیسنے، جھاگ بنانے اور ڈیزائننگ کے مراحل شامل
قدیم مشرقی جمالیات کو نئی نسل تک منتقل کر رہے ہیں۔چینی ماہرین
میڈیا و تھنک ٹینک ایس سی او اجلاس کے مندوبین نے کائی فنگ کا دورہ کیا
ثقافتی تبادلہ عالمی رابطوں اور ہم آہنگی کی نئی راہیں کھول رہا ہے
سونگ دور کی وراثت، جدید چینی ترقی کی بنیاد ہے۔ چیئرپرسن، برکس انٹرنیشنل فورم
چینی نوجوان اپنی ثقافت کو جوش و خروش سے زندہ رکھے ہوئے ہیں۔نیپالی نائب سپیکر

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link