جمعرات, اگست 7, 2025
انٹرنیشنلصورتحال مزید خراب، غزہ میں قحط ایک دانستہ کوشش کا نتیجہ ہے،...

صورتحال مزید خراب، غزہ میں قحط ایک دانستہ کوشش کا نتیجہ ہے، انروا

غزہ: انروا کے کمشنر جنرل فلیپ لازارینی نے کہاہے کہانروا تنظیم کو کمزور کرنا ایک دانستہ عمل ہے، اسکا مقصد فلسطینیوں پر اجتماعی دبا ڈالنا اور انہیں صرف غزہ میں رہنے کی وجہ سے سزا دینا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محصور غزہ کی پٹی میں صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے ، گزشتہ 5 مہینوں سے کوئی امداد غزہ میں داخل نہیں ہو سکی،موجودہ امدادی نظام سیاسی محرکات پر مبنی ہے اور غزہ میں تقریبا 1400 بھوکے لوگوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں قحط ایک دانستہ کوشش کا نتیجہ ہے جس کا مقصد اقوام متحدہ کے نظام کو نام نہاد غزہ ہیومینیٹیرین فانڈیشن سے تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں نام نہاد امدادی نظام تقریبا 1400 بھوکوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!