اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلنائیجیریا،ٹریفک حادثے میں 16 افراد ہلاک ، 17 زخمی

نائیجیریا،ٹریفک حادثے میں 16 افراد ہلاک ، 17 زخمی

ابوجا: نائیجیریا کی جنوبی ریاست اویو میں  متعدد گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے ۔

اویو میں فیڈرل روڈ سیفٹی کور کے ترجمان مایوا ادیو نے بتایا کہ ریاست کے دارالحکومت ایبادان میں اوجو ایوو روڈ پر ایک ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث چارگاڑیوں پر چڑھ گیا۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بریک فیل،غیر ذمہ دارانہ طریقے سے گاڑی چلانا اور گاڑیاں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونا حادثے کی وجہ بنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ہلاک ہونیوالے افراد کی نعشیں مردہ خانے  پہنچا دی گئی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!