ہفتہ, اگست 2, 2025
تازہ ترینوزیر تجارت سے رومانیہ کے سفیر کی ملاقات، زرعی، دواسازی، ٹیکنالوجی ،گرین...

وزیر تجارت سے رومانیہ کے سفیر کی ملاقات، زرعی، دواسازی، ٹیکنالوجی ،گرین انرجی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور رومانیہ نے باہمی تعلقات مستحکم بنانے ،زرعی، گوشت، دواسازی، سرجیکل ، ٹیکنالوجی سیکٹر اور گرین انرجی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے جبکہ وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ رومانیہ کی کمپنیوں کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں، حکومت ٹیرف و نان ٹیرف رکاوٹیں مرحلہ وار کم کر رہی ہے۔

جاری بیان کے مطابق ہفتے کو وزیر تجارت جام کمال خان سے رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹونیسکو نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، دفاعی اور توانائی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی تعلقات مستحکم بنانے، زرعی، گوشت، دواسازی، سرجیکل ، ٹیکنالوجی سیکٹر اور گرین انرجی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ ثقافتی سفارتکاری، کمیونٹی انضمام اور ویزہ سہولتوں کی بہتری پر بھی زور دیا گیا۔

سفیر ڈین اسٹونیسکو نے رومانیہ کی جانب سے پاکستان کو شمسی اور ہوا سے بجلی بنانے کی ٹیکنالوجی دینے کی پیشکش کی اور پاکستانی صنعتی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے صنعتی شراکت داری میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔ رومانوی سفیر نے پاکستانی برآمدات کیلئے کنسٹانزا بندرگاہ کے استعمال کی بھی تجویز پیش کی جس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ کنسٹانزا بندرگاہ تک رسائی برآمدی لاجسٹکس میں تنوع کا اہم قدم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹیں مرحلہ وار کم کر رہی ہے، رومانیہ کی کمپنیوں کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں۔ رومانیہ کے سفیر نے پاکستانی آئی ٹی ماہرین کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رومانیہ پاکستانی آئی ٹی پروفیشنلز کیلئے مواقع فراہمی کیلئے تیار ہے جس پر وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستانی آئی ٹی ماہرین عالمی سطح پر معیاری خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!