ہفتہ, اگست 2, 2025
انٹرٹینمنٹنان جِنگ قتل عام پر مبنی فلم چین کے باکس آفس پر...

نان جِنگ قتل عام پر مبنی فلم چین کے باکس آفس پر چھاگئی، ریکارڈ آمدن

نان جِنگ قتل عام پر مبنی فلم ’’ڈیڈ ٹو رائٹس‘‘ نے چین کے موسم گرما کے باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے اور صرف 8 دنوں میں اس کی آمدن ایک ارب یوآن (تقریباً 140 ملین امریکی ڈالر) سے تجاوز کرگئی ہے- (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)نان جِنگ قتل عام پر بننے والی فلم ’’ڈیڈ ٹو رائٹس‘‘ نے چین کے موسم گرما کے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا اور صرف 8 دنوں میں ایک ارب یوآن (تقریباً 14 کروڑ امریکی ڈالر) کمالئے ہیں۔

فلمی صنعت کے تجزیاتی  پلیٹ فارمز ماؤیان اور بیکن کے مطابق شین او کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم  بہار کے تہوارکے بعد ریلیز ہونے والی پہلی فلم بن گئی ہے جس نے باکس آفس پر یہ سنگ میل عبور کیا ہے اور 25 جولائی کو رونمائی کے بعد سے اس نے باکس آفس میں اپنی روزانہ کی برتری برقرار رکھی ہے۔

فلم جمعہ تک مسلسل 5 دن چینی مین لینڈ کے تمام صوبائی سطح کے خطوں میں باکس آفس کے روزانہ کے چارٹ  میں سر فہرست رہی ہے۔اب تک 3 کروڑ سے زائد افراد اس فلم کو دیکھ چکے ہیں جو اس کی بھرپورعوامی مقبولیت اور دلچسپی ظاہر کرتی ہے۔

’’ڈیڈ ٹو رائٹس‘‘ فلم عام چینی شہریوں کے ایک گروپ کی کہانی ہے جس نے جاپانی جارحیت کے وقت نان جِنگ پر بے رحمانہ قبضے کے دوران ایک فوٹو گرافی سٹوڈیو میں پناہ لی تھی۔

’’ڈیڈ ٹو رائٹس‘‘ ایک اہم فلم ریویو سائٹ دوبان کی درجہ بندی میں 10 میں سے 8.6 نمبر پر موجود ہے۔

تازہ ترین اندازوں کے مطابق ’’ڈیڈ ٹو رائٹس‘‘ فلم کی مجموعی آمدن 4 ارب یوآن سے زائد ہونے کی توقع ہے جو اس سے پہلے کے اندازوں سے بھی زیادہ ہے۔ اگر اس نے یہ اعداد و شمار حاصل کرلئے تو یہ اس وقت تک سب سےزیادہ کمائی کرنے والی دوسری بڑی فلم بن جائے گی۔اس وقت اینیمیٹڈ سپر ہٹ فلم’نی جا 2‘ اس فہرست میں اس سے آگے ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!