ہفتہ, اگست 2, 2025
تازہ ترینیورپ میں ماحول دوست تبدیلی کی رفتار تیز، چینی بیٹری پلانٹ کا...

یورپ میں ماحول دوست تبدیلی کی رفتار تیز، چینی بیٹری پلانٹ کا اہم کردار

جرمنی کے صوبہ تھورنگیا کے شہر آرنسٹاٹ میں چین کے تعاون سے قائم ایک بیٹری پلانٹ سال 2022 کے آخر سے کام کر رہا ہے۔

چین کی کمپنی سی اے ٹی ایل کے زیر انتظام چلنے والی یہ فیکٹری جرمنی میں وسیع پیمانے پر توانائی کی بڑی بیٹریوں کی پہلی پیداواری سائٹ ہے۔

یہ پلانٹ سالانہ 3 کروڑ بیٹری سیلز تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو تقریباً 2 لاکھ برقی گاڑیوں کو توانائی فراہم کر سکتے ہیں۔

بیٹری ٹیکنالوجی میں چین کی مہارت اور جرمن انجینئرنگ کی روایت کے یکجا ہونےسے یہ پلانٹ سرحد پار صنعتی اشتراک کی ایک آزمائشی مثال کے طور پر سامنے آیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): کاسپر اسپنن، ترجمان، سی اے ٹی ایل کمپنی، جرمنی

"میری رائے میں تھورنگیا میں قائم سی اے ٹی ایل کا منصوبہ واقعی ایک نہایت دلچسپ پراجیکٹ ہے۔

میں اس انضمام کو ایک نہایت دلچسپ عمل کہوں گا کیونکہ جب مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اکٹھے کام کرتے ہیں تو وہ اپنے اپنے انداز اور زاویے ساتھ لاتے ہیں۔ جرمن انداز عام طور پر بہت منظم اور انتہائی منصوبہ بند ہوتا ہے جس میں ایکسل شیٹس کی بھرمار نظر آتی ہے۔ اور پھر آپ کے پاس نہایت تخلیقی اور تیز رفتار چینی کارکن بھی ہوتے ہیں۔ جب آپ ان مختلف خوبیوں کو یکجا کرتے ہیں تو ایک نیا نتیجہ سامنے آتا ہے جو اپنے اجزاء کے مجموعے سے بھی بہتر ہوتا ہے۔

گاڑیوں کی صنعت کی بہت سی بنیادیں جرمنی میں ہی رہی ہیں۔ لیکن اب زیادہ تر بیٹریاں چین سے درآمد کی جاتی ہیں۔ اس لئے سپلائی چین کو یہاں مقامی سطح پر لانا اور ان دونوں نظاموں کو یکجا کرنا ایک نہایت اہم پہلو ہے جس پر توجہ دینا ضروری ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): میتھیاس ہلبیک، سربراہ، ووکیشنل ٹریننگ، سی اے ٹی ایل کمپنی، جرمنی

"سی اے ٹی ایل اور جرمن عوام کے درمیان تعاون نہایت عمدہ ہے۔ ہم مل کر سیکھتے ہیں اور اپنی بیٹریوں کے ذریعے ایک صاف ستھری قدرتی فضا کا مستقبل دیکھتے ہیں۔ یہ ہمارے لئے بہت اہم ہے۔”

آرنسٹاٹ کا یہ پلانٹ یورپ میں بیٹری کی صنعت میں چین کی سرمایہ کاری کی وسیع لہر کا حصہ ہے۔

چین کے بیٹری ساز ادارے یورپ بھر میں مقامی سطح پر اپنے پیداواری مراکز قائم کرنے کی کوششیں تیز کر رہے ہیں۔

ہنگری اور اسپین میں سی اے ٹی ایل کے نئے پلانٹس زیر تعمیر ہیں جبکہ دیگر کمپنیاں سلوواکیہ میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں اور ہنگری میں اپنا دائرہ کار بڑھا رہی ہیں۔

یہ تمام منصوبے یورپی کار ساز اداروں کو مقامی سپلائی چین کے ذریعے سہارا دینے اور خطے میں برقی نقل و حرکت کی جانب منتقلی کو فروغ دینے کے لئے بنائے گئے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): مائیکل شومان، چیئرمین، جرمن فیڈرل ایسوسی ایشن فار اکنامک ڈیولپمنٹ اینڈ فارن ٹریڈ

"چین برقی نقل و حمل میں جدت پسندی لانے کے لئے قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔

ہمارے پاس جرمنی سمیت پورے یورپ میں برقی گاڑیوں کی جانب منتقلی کا ایک قومی منصوبہ موجود ہے لیکن فی الحال ہم اس پر مکمل عمل درآمد نہیں کر پا رہے۔

ہمیں اس بات کو ترجیح دینا چاہئے تھی کہ چینی صنعت کاروں کو جرمنی میں پیداواری سرگرمیوں کے لئے عملی تعاون اور ترغیب کا زیادہ تعمیری طریقۂ کار اپنایا جاتا۔”

آرنسٹاٹ، جرمنی سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چینی کمپنی نے سال 2022 میں جرمنی میں بیٹری پلانٹ فعال کیا

یہ پلانٹ چینی مہارت اور جرمن انجینئرنگ کا منفرد امتزاج ہے

یہاں سالانہ 3 کروڑ بیٹری سیلز تیار کئے جاتے ہیں

یہ بیٹری سیلز 2 لاکھ برقی گاڑیوں کو توانائی فراہمی کے لئے کافی ہیں

یورپ میں بیٹری کےشعبے میں چینی سرمایہ کاری تیزی سے بڑھ رہی ہے

سی اے ٹی ایل کے نئے پلانٹس ہنگری اور اسپین میں زیرِ تعمیر ہیں

ان منصوبوں سے یورپی کار ساز اداروں کو مقامی سطح پر مدد ملے گی

چین برقی نقل و حمل میں جدت پسندی کی قیادت کر رہا ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!