ہفتہ, اگست 2, 2025
تازہ ترینامریکہ اور یورپی یونین میں نیا تجارتی معاہدہ، ٹرمپ کی یورپی صدر...

امریکہ اور یورپی یونین میں نیا تجارتی معاہدہ، ٹرمپ کی یورپی صدر سے ملاقات کے بعد اعلان

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے اتوار کے روز بتایا ہے کہ امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان ایک اہم تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت امریکہ یورپی یونین کی مصنوعات پر 15 فیصد کا بنیادی ٹیرف نافذ کرے گا۔

اس بات کا اعلان اتوار کی دوپہر اسکاٹ لینڈ کے علاقے ساؤتھ آئرشائر میں واقع ٹرمپ ٹرن بیری گالف ریزورٹ میں ہونے والی تجارتی بات چیت کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ڈونلڈ ٹرمپ، صدر، امریکہ

"ہم ایک معاہدےپر متفق ہوئے ہیں جو میرے خیال میں سب کے لئے اچھا ہے۔ اور جیسا کہ آپ کہہ رہے تھے شاید یہ اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ ہے چاہے وہ تجارت کے دائرے میں ہو یا اس سے بڑھ کر۔ یہ ایک بہت بڑا معاہدہ ہے جس میں بہت سارےممالک شامل ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ارسلا وان ڈیر لیین، صدر، یورپی کمیشن

"یہ ایک بڑا معاہدہ ہے۔ یہ استحکام لائے گا۔ یہ پیش بینی ممکن بنائے گا۔ اور یہ بحرِ اوقیانوس کے دونوں طرف موجود ہمارے کاروباری اداروں کے لئے بہت اہم ہے۔”

معاہدے میں دواساز اشیاء کو شامل نہیں کیا گیا جبکہ یورپی یونین کی اسٹیل اور ایلومینیم کی برآمدات پر امریکہ کی جانب سے عائد 50 فیصد محصولات بدستور برقرار رہیں گے۔

اگرچہ دونوں رہنماؤں نے اس معاہدے کو دوطرفہ تجارت میں توازن لانے کی ایک کوشش قرار دیا  تاہم اس کے تحت امریکہ کو یورپی یونین کی اشیاء پر 15 فیصد عمومی ٹیکس عائد کرنے کی اجازت مل گئی ہے جبکہ کئی اہم امریکی برآمدات کو یورپ میں بغیر کسی محصول کے داخلے کی سہولت حاصل ہوگی۔ دوسری جانب یورپی یونین نے 750 ارب امریکی ڈالر مالیت کی امریکی توانائی خریدنے اور امریکہ میں مزید 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ امریکی گاڑیوں کو یورپی منڈی میں دوبارہ داخل ہونے کا موقع دے گا اور یورپی یونین میں امریکی زرعی برآمدات کو زیادہ قابل رسائی بنائے گا۔

ساؤتھ آئرشائر، برطانیہ سےشِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی  رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

امریکہ اور  یورپی کمیشن کے صدور کے سکاٹ لینڈ میں تجارتی مذاکرات

فریقین تجارتی معاہدے تک پہنچ گئے، مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان

یورپی مصنوعات پر 15 فیصد بنیادی ٹیرف نافذ ہوگا

معاہدے میں دواساز اشیاء کو شامل نہیں کیا گیا

یورپی اسٹیل اور ایلومینیم پر 50 فیصد ٹیرف برقرار رہیں گے

امریکی زرعی برآمدات کو یورپی یونین میں رسائی ملےگی

یورپی یونین 750 ارب ڈالر کی امریکی توانائی خریدنے پر رضامند

امریکہ میں مزید 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری  پر بھی اتفاق

دونوں رہنماؤں نے معاہدے کو متوازن تجارت کی جانب قدم قرار دیا

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!