اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانقصور، توہین مذہب کے الزام میں خاتون گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

قصور، توہین مذہب کے الزام میں خاتون گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

قصور: قصور پولیس نے توہین مذہب کے الزام میں خاتون کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ تفصیلات  کے مطابق قصور میں مصطفی آباد پولیس نے گاؤں رائے کلاں میں توہین مذہب کے الزا م میں دو میں سے ایک خاتون کو گرفتار کر کے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر ہونے پر ایک پرائیویٹ سکول کی مالکن اور گھریلو باورچن کیخلاف قرآن پاک کے صفحات مبینہ طور پر جلانے کے الزام میں فوجداری مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دوسری فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ایک انسپکٹر کو کیس کا تفتیشی افسر مقرر کیا گیا ہے جو مختلف زاویوں سے معاملے کی تحقیقات کررہا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!