ہفتہ, اگست 2, 2025
تازہ ترینچین، منافع دوبارہ سرمایہ کاری میں لگانے والے غیر ملکیوں کے لئے...

چین، منافع دوبارہ سرمایہ کاری میں لگانے والے غیر ملکیوں کے لئے ٹیکس مراعات کی وضاحت جاری

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں عالمی اے آئی کانفرنس 2024 میں شنائیڈر الیکٹرک کے بوتھ پر ایک شخص اے آئی روبوٹ کے بارے میں معلومات حاصل کررہا ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین کی ریاستی ٹیکس انتظامیہ (ایس ٹی اے) نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے منافع کو دوبارہ سرمایہ کاری میں استعمال کرنے پر ٹیکس کریڈٹ حاصل کرنے کے لئے تفصیلی عملداری قواعد جاری کر دئیے ہیں۔ ان اصولوں کا مقصد حالیہ پالیسی کے تحت دی جانے والی ٹیکس رعایت کے لئے عملی رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

جون میں چین کی وزارت خزانہ، ٹیکس اور تجارت کے محکموں نے ایک ٹیکس مراعاتی پالیسی جاری کی تھی جس کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو چین کی مقامی کمپنیوں سے حاصل شدہ منافع کو براہ راست اندرون ملک سرمایہ کاری میں استعمال کرنے پر 10 فیصد کارپوریٹ انکم ٹیکس کریڈٹ دیا جائے گا۔

یہ پالیسی یکم جنوری 2025 سے نافذ العمل ہے اور 31 دسمبر 2028 تک جاری رہے گی۔ اس کے تحت غیر استعمال شدہ ٹیکس کریڈٹس آئندہ برسوں میں منتقل کئے جا سکیں گے اور موجودہ ٹیکس معاہدوں کے تحت کم شرح لاگو ہوگی۔

ایس ٹی اے کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق اگر منافع کو کمپنی کے سبسکرائب کردہ رجسٹرڈ سرمائے میں ادائیگی یا ادا شدہ سرمائے یا کیپیٹل ریزرو میں اضافے کے لئے استعمال کیا جائے تو وہ دوبارہ اہل سرمایہ کاری تصور کی جائے گی۔

ایس ٹی اے کے نوٹس میں اس ٹیکس مراعاتی پالیسی کے قابل عمل فریم ورک کی وضاحت بھی کی گئی ہے۔ ان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے کی گئی دوبارہ سرمایہ کاری کے لئے ہولڈنگ عرصے کی تعریف، ٹیکس کریڈٹ کی مقدار کے تعین کے طریقہ کار اور کریڈٹ حاصل کرنے کے لئے درکار عمل شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!