مونٹریال: جرمنی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈرزویروف اے ٹی پی کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں جاری ایونٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میچ میں جرمنی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ28 سالہ الیگزینڈرزویروف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اٹلی کے 24 سالہ حریف کھلاڑی اٹلی کے میٹیو آرنلڈی کو 7-6(7-5)،6-3 اور 6-2 سے شکست دے کر ایونٹ پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں جرمن ٹینس سٹار کا مقابلہ ارجنٹائن کے فرانسسکو سیرونڈولو سے ہوگا۔
