تہران: ایران نے امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کی جانب سے مخالفین، صحافیوں اور حکام کو بیرون ملک نشانہ بنانے کے لیے "قتل اور اغوا کی پالیسی” سے متعلق الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الزاماتبے بنیاد اور صرف اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
جمعہ کو ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ الزامات "اس وقت درپیش سب سے اہم مسئلے، یعنی مقبوضہ فلسطین میں جاری نسل کشی سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں ، امریکہ، فرانس اور دیگر ممالک جو اس ایران مخالف بیان کے دستخط کنندگان ہیں، انھیں ان دہشت گرد اور پر تشدد گروہوں کی حمایت اور سرپرستی پر جواب دہ ٹھہرایا جانا چاہیے، کیونکہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی اور دہشت گردی کی حمایت کے مترادف ہے۔
