جمعرات, جولائی 31, 2025
تازہ ترینشدید غذائی قلت کے باعث غزہ میں موت کا راج، اسرائیلی محاصرے...

شدید غذائی قلت کے باعث غزہ میں موت کا راج، اسرائیلی محاصرے نے انسانی بحران سنگین کر دیا

غزہ کی پٹی کے ایک وسطی شہر  "دیر البلاح” میں بازار کا چوراہا کبھی تجارت کا ایک مصروف مرکز ہوا کرتا تھا۔

اب، بھوک سے تڑپتے خاندان سڑکوں پر خوراک کی تلاش میں گھوم رہے ہیں حالانکہ وہاں شدید غذائی قلت کی صورتحال درپیش ہے۔

ساوٴنڈ بائٹ 1 (عربی): محمد نصار، فلسطینی شہری

"جیسے کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میں صبح چھ بجے سے بازار میں مسلسل چل رہا ہوں اور یہاں کھانے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔ تین ہفتے گزر گئے میرے بچوں اور مجھے کہیں بھی روٹی نہیں ملی۔”

ساوٴنڈ بائٹ 2 (عربی): سلیم الحاتو، فلسطینی شہری

"پرسوں سے میری بیٹی بھوک سے چیخ و پکار کر رہی ہے کیونکہ اسے کھانے کو کچھ  نہیں ملا۔ یہاں نہ کھانا ہے نہ روٹی اور نہ ہی  آٹا۔ گزشتہ روز  ہم نے پڑوسیوں سےدرخواست کر کے دو کین مٹر لئے۔ اس طرح ہم اس کے لئے کچھ کھانے کا انتظام کر سکے۔ وہ صبح سے روتی رہی ہے۔”

خان یونس اور غزہ شہر سمیت غزہ کے دیگر علاقوں میں بھی یہی صورتحال ہے۔

غزہ کے مقامی صحت حکام نے منگل کے روز بتایا کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 15 افراد بھوک سے دم توڑ گئے ہیں۔ مرنے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مارچ سے اب تک بھوک اور غذائی کمی نے 80 بچوں سمیت 101 جانیں لے لی ہیں۔

مقامی صحت حکام نے خبردار کیا کہ جاری اسرائیلی محاصرے کی وجہ سے انسانی بحران مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے۔

غزہ، فلسطین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

غزہ کے شہر دیر البلاح میں بازار ویران پڑے ہیں

علاقے میں بھوک اور غذائی قلت سے لوگ پریشان ہیں

خاندانوں کے خاندان کھانے کے ایک لقمے کو ترس رہے ہیں

شہریوں  کو بھوک مٹانے کے لئے 3 ہفتوں سے روٹی نہیں ملی

بھوک نے صرف ایک روز میں غزہ کے15 باسیوں سے زندگی چھین لی

صرف ایک روز میں 4 بچوں سمیت15 شہری دم توڑ گئے

غذائی کمی کی وجہ سے انسانی بحران سنگین ہوتا جا  رہا ہے

اسرائیلی محاصرے سےصورتحال مزید بدتر ہوتی جا رہی ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!