بدھ, جولائی 30, 2025
انٹرنیشنلبوٹسوانا کے انگلش میڈیم سکول میں چینی ٹیلنٹ شو کا انعقاد

بوٹسوانا کے انگلش میڈیم سکول میں چینی ٹیلنٹ شو کا انعقاد

بوٹسوانا کے دارالحکومت گیبرون میں لیگائے انگلش میڈیم سکول میں منعقدہ چینی ٹیلنٹ شو کے دوران ایک طالبہ پرفارم کر رہی ہے۔(شِنہوا)

گیبرون(شِنہوا)بوٹسوانا میں ایک انگلش میڈیم سکول میں چینی ٹیلنٹ شو کا انعقاد کیا گیا تاکہ طلبہ کو چینی ثقافت کو سمجھنے اور مختلف پرفارمنس کے ذریعے بین الثقافتی مفاہمت کو گہرا کرنے کا موقع مل سکے۔

’’چینی ثقافت کی وراثت، نوجوان صلاحیتوں کا مظاہرہ‘‘ کے عنوان سے یہ تقریب بوٹسوانا کے دارالحکومت گیبرون کے لیگائے انگلش میڈیم سکول میں منعقد ہوئی۔

سکول کی پرنسپل نسیمہ کرودیا نے اس شو کو زبان، ثقافت، تخلیقی صلاحیتوں اور اعتماد کا جشن قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج صرف پرفارمنس کا دن نہیں ہے، یہ تنوع کو اپنانے، ایک دوسرے سے سیکھنے اور چینی گانوں، رقص، کہانیوں اور شاعری کے ذریعے خود کو چیلنج کرنے کا دن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ نے نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا بلکہ یہ بھی دکھایا کہ کس طرح زبان ثقافتوں کے درمیان پل کا کام کر سکتی ہے۔

اس مقابلے میں 15 گروپس کے 20  شرکاء نے حصہ لیاجنہوں نے چینی گانوں اور رقص سے لے کر مارشل آرٹس، شاعری اور پیپر کٹنگ تک کی پرفارمنس سے سامعین کو مسحور کیا۔ تمام شرکاء کو ان کی کوششوں کے اعتراف میں ایوارڈز اور سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔

اس تقریب میں بوٹسوانا میں چینی سفارت خانے اور یونیورسٹی آف بوٹسوانا میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے مہمانوں نے شرکت کی۔

2018 سے لیگائے انگلش میڈیم سکول نے چینی زبان کو زبان کے اپنے کل وقتی پروگرام، جسے کنفیوشس کلاسز کہا جاتا ہے، میں شامل کیا ہے جو تیسری جماعت سے چھٹی جماعت کے طلبہ کے لئے ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!