امریکی شہر نیویارک میں لنکن سنٹر میں منعقدہ "سمر فار دی سٹی – شنگھائی ڈے” ثقافتی تقریب کے دوران فنکار "مادہ سفید سانپ” رقص پیش کرنے کے بعد ناظرین کا شکریہ اداکر رہے ہیں۔(شِنہوا)
نیویارک(شِنہوا)لنکن سنٹر فار دی پرفارمنگ آرٹس اور سنٹر فار چائنہ شنگھائی انٹرنیشنل آرٹس فیسٹیول کے اشتراک سے "سمر فار دی سٹی – شنگھائی ڈے” کے عنوان سے ایک ثقافتی تقریب نیویارک شہر میں منعقد ہوئی جس نے لاکھوں مقامی افراد کو شنگھائی کی ثقافت سے قریب تر کردیا۔
تقریب میں درجن سے زائد ثقافتی سرگرمیاں منعقد کی گئیں جن میں "مادہ سفید سانپ” کا رقص، الیکٹرک سٹریٹ ڈانس پرفارمنس، جاز موسیقی، ان ڈور شو، ثقافتی مصنوعات کی مارکیٹ، "دی منکی کنگ” کی نمائش، کنسرٹ اور ایک منفرد تجرباتی ایونٹ شامل تھے۔
لنکن سنٹر فار دی پرفارمنگ آرٹس کی صدر اور سی ای او ماریکو سلور نے کہا کہ نیویارک بھر کے سامعین کو بیلے رقاصوں، ویڈیو گیم کمپوزرز، روایتی قصہ خوانوں اور ایسے فنکاروں کو دیکھنے کا موقع دینا جو روایت اور جدیدیت کو یکجا کرتے ہیں، واقعی ایک غیر معمولی بات ہے۔
شنگھائی بلدیہ حکومت کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل لیو پھنگ نے کہا کہ ٹرانس اٹلانٹک ثقافتی تبادلے نے چین اور امریکہ کے عوام کے درمیان مفاہمت اور روابط کے پل تعمیر کئے ہیں۔
لیو نے کہا کہ مستقبل کی جانب دیکھتے ہوئے شنگھائی مزید کھلے پن کی پالیسی اپنانے، نیویارک اور امریکہ بھر کے دوستوں کے ساتھ ثقافتی تبادلوں کو گہرا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
