بدھ, جولائی 30, 2025
انٹرنیشنلچین کی مالی معاونت سے افریقی نوجوانوں کی مہارتوں کو فروغ دینے...

چین کی مالی معاونت سے افریقی نوجوانوں کی مہارتوں کو فروغ دینے کے لئے ٹیک چیلنج متعارف

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں افریقہ ٹیک چیلنج (اے ٹی سی) کے 10ویں ایڈیشن کے مقام کا منظر-(شِنہوا)

نیروبی(شِنہوا)چینی کمپنی اے وی آئی سی انٹرنیشنل کے زیر سرپرستی افریقہ ٹیک چیلنج کے 10ویں ایڈیشن کا کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں آغاز ہوگیا جس کا مقصد افریقی نوجوانوں کو عملی اور مارکیٹ کے مطابق تکنیکی مہارتوں سے لیس کرنا ہے۔

کینیا کی وزارت تعلیم، اے وی آئی سی انوویشن ہولڈنگ لمیٹڈ اور چائنہ ایجوکیشن ایسوسی ایشن فار انٹرنیشنل ایکسچینج کے اشتراک سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں 12 افریقی ممالک سے 142 ٹیمیں اور 568 شرکاء حصہ لے رہے ہیں۔

اس سال کے ایونٹ میں ایک ماہ پر محیط تربیتی مرحلہ شامل ہے جو پیر سے شروع ہو کر 27 اگست تک جاری رہے گا، جس کے بعد 28 اور 29 اگست کو 2 روزہ مقابلے منعقد ہوں گے۔ شرکاء 3 کیٹیگریوں میں مقابلہ کریں گے جن میں موبائل ایپلیکیشن ڈویلپمنٹ، مکینیکل انجینئرنگ اور کمپیوٹر نیومیریکل کنٹرول  ٹرننگ شامل ہے۔

کینیا کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ برائے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کی پرنسپل سیکرٹری ایستھر مووریا نے کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران اے ٹی سی نے افریقی نوجوانوں کو نئی مہارتیں سکھانے، جدت کو فروغ دینے اور اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لئے موثر پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔

مووریا نے کہا کہ یہ شاندار اقدام افریقہ بھر میں جدت، مہارتوں کی ترقی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی علامت بن چکا ہے۔ انہوں نے چینی کمپنیوں کی خدمات کو سراہا جنہوں نے براعظم افریقہ میں تکنیکی طور پر ماہر نوجوانوں کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مووریا کے مطابق اے ٹی سی کے پچھلے ایڈیشنز سے ایک ہزار 300 سے زائد افریقی نوجوان مستفید ہو چکے ہیں جنہیں جدید مینوفیکچرنگ تکنیکس بشمول کمپیوٹر نومیریکل مشیننگ اور ڈیزائن ٹیکنالوجیز میں عملی تربیت حاصل ہوئی۔

اس سال کے مقابلے میں سرفہرست آنے والے 2 شرکاء کو چین میں مزید تعلیم حاصل کرنے کے لئے مکمل وظائف دئیے جائیں گے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والوں کو نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!