منگل, جولائی 29, 2025
پاکستانرجب طیب اردوان نے پاک ترک دوطرفہ دوستانہ تعلقات کو نئی بلندیوں...

رجب طیب اردوان نے پاک ترک دوطرفہ دوستانہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر پہنچایا، عطا اللہ تارڑ

اسلام آ باد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ رجب طیب اردوان نے دوطرفہ دوستانہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر پہنچایا، پاک ترک عوام باہمی تعلقات مضبوط کررہے ہیں۔ اسلام آباد میں تقریب خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ رجب طیب اردوان بااصول سیاستدان ہیں، ان کے دور میں پاک ترک دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت ملی، اور پاک ترک تعلقات مختلف شعبوں میں مضبوط ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ترک صدر نے اپنا معیار عوامی آدمی کے طور پر منوایا ہے، وہ ایک عوامی آدمی ہونے کے ساتھ ایک بہترین منتظم بھی ہیں۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بطور مئیر استنبول انہوں نے ایک بہترین وراثت چھوڑی، وہ مسلم امہ کے مضبوط رہنما ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!