اتوار, اکتوبر 5, 2025
انٹرنیشنلکمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے رہنماؤں کا سرحدی تنازع پر ملائیشیا میں...

کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے رہنماؤں کا سرحدی تنازع پر ملائیشیا میں ملاقات کرنے کا اعلان

کمبوڈیا کے علاقے اودار مینچی میں قائم پناہ گزین کیمپ میں کمبوڈین پناہ گزین آرام کر رہے ہیں-(شِنہوا)

نوم پنہ/بینکاک(شِنہوا)کمبوڈیا کے وزیراعظم ہن مانیت اور تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم فم تھام ویچایاچائی نے  کہا ہے  کہ وہ سرحدی تنازع کے سلسلے میں ملائیشیا میں ملاقات کریں گے۔

کمبوڈیا کے وزیراعظم ہن مانیت نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ میں کہا کہ میں کمبوڈیا کی نمائندہ ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے کوالالمپور میں ایک خاص ملاقات میں شرکت کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اجلاس کا مقصد فوری جنگ بندی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کا پہل کرنے اور تعاون کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس خاص ملاقات کے انعقاد اور میزبانی کا انتظام کیا۔

تھائی حکومت کے ترجمان جیرا یو ہونگ سب نے کہا کہ تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم فم تھام ویچایاچائی سرحدی مسئلے پر بات چیت کے لئے ملائیشیا جائیں گے۔

ایک بیان میں تھائی لینڈ کے ترجمان نے کہا کہ قائم مقام وزیراعظم فم تھام انور ابراہیم کی دعوت پر ملائیشیا جائیں گے جو کہ موجودہ آسیان کے چیئرمین اور ملائیشیا کے وزیراعظم ہیں۔

کمبوڈیا کی وزارت دفاع کے نائب سیکرٹری اور ترجمان لیفٹیننٹ جنرل مالی سوچیتا نے کہا کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے فوجیوں کے درمیان متنازعہ سرحدی علاقوں پر مسلح جھڑپیں پیر کو  5 ویں روز میں داخل ہوگئیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!