منگل, جولائی 29, 2025
انٹرٹینمنٹمیں نے اداکاری خود سیکھی، اس میں ساتھی اداکاروں اور ہدایتکاروں کا...

میں نے اداکاری خود سیکھی، اس میں ساتھی اداکاروں اور ہدایتکاروں کا اہم کردار رہا، اداکارہ طوبی انور

کراچی: ماڈل و اداکارہ طوبی انور نے کہاہے کہ ا نسان اپنے اردگرد کے ماحول سے بہت کچھ سیکھتا ہے، میں نے اداکاری خود سیکھی،اس میں ان کے ساتھی اداکاروں اور ہدایتکاروں کا اہم کردار رہا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب وہ فارغ وقت میں ڈرامے دیکھتی ہیں تو یہ سوچتی ہیں کہ اگر وہ یہ کردار ادا کرتیں تو کس انداز میں اداکاری کرتیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی ڈراموں کی کہانیاں کافی حد تک حقیقت کے قریب ہوتی ہیں، کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ کسی کہانی کو غیر ضروری طور پر طول دے دیا جاتا ہے، لیکن زیادہ تر جو کچھ ڈراموں میں دکھایا جاتا ہے، ویسا ہی معاشرے میں ہوتا ہے۔ اداکارہ کے مطابق وقت کے ساتھ انہوں نے یہ بھی سیکھا ہے کہ اگر کسی ڈرامے کا معاوضہ ادا نہیں کیا جا رہا تو ایسے پراجیکٹ میں کام نہیں کرنا چاہیے، خاص طور پر جب تک مکمل ادائیگی نہ ہو جائے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!