پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلکمبوڈیا میں 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران چینی سیاحوں کی آمد...

کمبوڈیا میں 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران چینی سیاحوں کی آمد میں 50.7 فیصد اضافہ ریکارڈ

کمبوڈیا کے صوبے سیم ریپ میں سیاح انگ کور مندر کی سیرکررہے ہیں-(شِنہوا)

نوم پنہ(شِنہوا)وزارت سیاحت کی جانب سے جاری تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمبوڈیا میں 2025 کی پہلی ششماہی میں چینی سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 50.7 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری سے جون کے دوران مجموعی طور پر 5لاکھ 86ہزار 771 چینی سیاح جنوب مشرقی ایشیائی ملک کمبوڈیا آئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کمبوڈیا میں کل 33لاکھ 60ہزار غیرملکی سیاح آئے جن میں 17.4 فیصد چینی سیاح تھے۔ تھائی لینڈ اور ویتنام کے بعد چین کمبوڈیا کے لئے تیسرا سب سے بڑا غیر ملکی سیاحتی ذریعہ رہا۔

پیسیفک ایشیا ٹریول ایسوسی ایشن کے کمبوڈیا شاخ کے چیئرمین تھورن سینان نے کہا کہ پہلی ششماہی میں چینی سیاحوں کی تعداد میں 50.7 فیصد کا قابل ذکر اضافہ چین کی جانب سے بڑھتی ہوئی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ مجھے توقع ہے کہ سفر کی پابندیوں میں نرمی اور دو طرفہ تعاون میں اضافے کے باعث یہ رجحان سال کی دوسری ششماہی میں بھی جاری رہے گا۔

تھورن سینان نے کہا کہ چین میں بڑھتا ہوا متوسط طبقہ خاص طور پر مارکیٹنگ اور زیادہ پروازوں کے باعث چینی سیاحوں کی آمد میں مزید اضافہ ہوگا  تاہم اس اضافے کو قائم رکھنے کے لئے پروازوں کا سلسلہ برقرار رکھنا ہوگا۔ ویزا کے حصول کو آسان اور کمبوڈیا کی سیاحت کو چینی سیاحوں کے لئے دلچسپ بنائے رکھنا ضروری ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر کمبوڈیا کا سیاحتی شعبہ 2025 کی دوسری ششماہی میں مثبت ترقی کی جانب گامزن نظر آتا ہے جو علاقائی اور عالمی رجحانات کی حمایت سے ممکن ہوگا بشرطیکہ حکمت عملی پر مبنی کوششیں جاری رکھی جائیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!