اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریناپوزیشن ارکان کو ہٹانے میں ناکامی سے ثابت ہوا، ڈی پی پی...

اپوزیشن ارکان کو ہٹانے میں ناکامی سے ثابت ہوا، ڈی پی پی کا جوڑ توڑ عوامی منشا کے خلاف ہے، مین لینڈترجمان

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا پریس کانفرنس کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ تائیوان کی مقامی مقننہ میں حزب اختلاف کے ارکان کو ہٹانے کے لئے کرائی گئی رائے شماری ناکام ہوگئی ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ڈیموکریٹک پروگریسیو پارٹی (ڈی پی پی) کا سیاسی جوڑتوڑ عوام کی منشا کے خلاف ہے۔

ہفتے کے روز ہونے والی رائے شماری میں کومن تانگ پارٹی نے شاندار کامیابی حاصل کی اور اپنی تمام 24 نشستیں حاصل کرلیں۔

نتیجے پر ردعمل دیتے ہوئے ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے کہا کہ "تائیوان کی آزادی” کے ارادے اور ایک جماعت کی حکمرانی کے لالچ میں مبتلا ڈی پی پی بار بار سیاسی جھگڑے کھڑے کرتی رہتی ہے جس کا خمیازہ تائیوان کے عوام کو بھگتنا پڑا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ڈی پی پی نے سیاسی اختلافات کو دبانے، خوف پھیلانے اور معاشرے میں تفرقہ ڈالنے کے لئے ہر ممکن حربہ استعمال کیا ہے، جس سے اس کی "جعلی جمہوریت اور اصل آمریت” کی منافقانہ فطرت پوری طرح بے نقاب ہوگئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!