اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی حکومت کی عالمی اے آئی تعاون تنظیم کے قیام کی تجویز

چینی حکومت کی عالمی اے آئی تعاون تنظیم کے قیام کی تجویز

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس 2024 میں مہمان ایک روبوٹ دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

شنگھائی(شِنہوا)چینی حکومت نے عالمی مصنوعی ذہانت (اے آئی) تعاون تنظیم کے قیام کی تجویز دی ہے۔ شِنہوا کو معاملے سے وابستہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس کا صدر دفتر شنگھائی میں قائم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ چین کی جانب سے کثیرجہتی پر عمل پیرا ہونے اور عالمی نظم ونسق کے ایک ایسے طرز کو فروغ دینے کی ایک اہم پیش رفت ہے جو وسیع مشاورت، مشترکہ شراکت اور باہمی فوائد پر مبنی ہو۔

ذرائع نے یہ بھی نشاندہی کی کہ یہ اقدام عالمی جنوب کے اس مطالبے کے جواب میں چین کا ایک عملی قدم ہے، جس کا مقصد ڈیجیٹل اور مصنوعی ذہانت کے فرق کو کم کرنا، اے آئی کی جامع ترقی کو فروغ دینا اور اسے فلاحی مقاصد کے لئے استعمال کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق چین کو توقع ہے کہ یہ تنظیم ممالک کے درمیان جدت پر مبنی تعاون کو گہرا کرنے، عملی اشتراک کو فروغ دینے، مصنوعی ذہانت کی بے پناہ صلاحیتوں کو مکمل طور پر بروئے کار لانے اور مشترکہ ترقی و خوشحالی کے حصول کے لئے ایک موثر پلیٹ فارم کا کردار ادا کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے چین عالمی جنوب کے ممالک کی استعداد کار بڑھانے، مصنوعی ذہانت پر مبنی اختراعی ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے، ترقی پذیر ممالک کو اے آئی کے مواقع سے یکساں طور پر مستفید کرنے اور اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے پر عملدرآمد کے فروغ میں معاونت کرنا چاہتا ہے۔

ذرائع کے مطابق تنظیم کا صدر دفتر شنگھائی میں قائم کرکے چین اس شعبے میں اپنی مجموعی برتری اور خاص طور پر شنگھائی کی مصنوعی ذہانت میں مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ چین ان ممالک کے ساتھ متعلقہ امور پر بات چیت کے لئے تیار ہے جو اس تنظیم میں شمولیت کے خواہش مند ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!