اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانوطن کے بیٹے روز شہادتیں دیتے ہیں، فتنہ الہندوستان کے سہولت کار...

وطن کے بیٹے روز شہادتیں دیتے ہیں، فتنہ الہندوستان کے سہولت کار اور سرپرست کون ہیں؟، مولانا طاہر اشرفی

اسلام آ باد: چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ غیر مسلم بالکل ویسے ہی پاکستانی ہیں جیسا میں ہوں، آئین پاکستان میں غیر مسلموں کے وہی حقوق ہیں جیسے میرے ہیں، ہم ہر اس بات کو مانیں گے جو آئین وقانون کے مطابق ہوگی۔

وفاقی دارالحکومت میں جاری ایک بیان میں مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ میرے بھائی کے بارے میں بات ہوتی ہے، آج دعوت دیتا ہوں قیام پاکستان سے اب تک ہمارے خاندان کو احتساب کرلو، میرا صرف ایک اکاونٹ ہے جس کو کئی بار چیک کیا گیا، ملک میں رہنے والے تمام غیر مسلموں کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوچھنا چاہتا ہوں،فتنہ الہندوستان کے سہولت کار اورسرپرست کون ہیں؟ وطن کے بیٹے روز شہادتیں دیتے ہیں،پاکستان کے امن ،سلامتی اور استحکام کوچھیڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!