چکوال: چکوال میں موٹروے پربلکسر انٹرچینج کے قریب مسافربس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 18 شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس کو حادثہ ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آ یا، حادثے کے نتیجے میں بس موٹر وے سے کچے میں اتر گئی۔
حادثے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق اور 20 سے شدید زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 3 زخمی دم توڑ گئے۔ ریسکیو کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے جبکہ 18 افراد شدید زخمی ہیں۔
