برلن: ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں پاکستان کی خواتین ایتھلیٹس کو ریلے ریس کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا۔نااہل قرار پانے والی پاکستان ریلے ٹیم کی دوسری پوزیشن پر بھاگنے والی ایتھلیٹ نے بارڈر لائن پر دو سے زیادہ مرتبہ قدم رکھا۔
نااہل قرار دینے سے قبل ٹیم کے ارکان کو پہلے اس خلاف ورزی کے ویڈیو ثبوت دکھائے گئے تھے۔ واضح رہے قانون کے تحت ایتھلیٹس کو اپنے ٹریک کے ساتھ بارڈر لائن پر ایک سے زیادہ قدم اٹھانے کی اجازت نہیں ہے۔
