اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریندریائےمی کونگ کا 155 واں مشترکہ گشت اختتام پذیر

دریائےمی کونگ کا 155 واں مشترکہ گشت اختتام پذیر

چین، تھائی لینڈ، لاؤس اور میانمار کے بحری جہاز اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار لان کانگ- می کونگ دریا میں مشترکہ گشت کررہے ہیں- (شِنہوا)

کونمنگ(شِنہوا)چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کا دریا ئے می کونگ  میں 155 واں مشترکہ گشت اختتام پذیر ہوگیا۔

چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے محکمہ تحفظ عامہ کے مطابق 4 دنوں اور 3 راتوں پر محیط اس مشن میں چاروں ممالک کے 7 بحری جہازوں اور 100 سے زائد قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے گشت کے دوران 700 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا۔

اس مشن میں بان شیانگ کوک جیسے آبی علاقوں میں مشترکہ زمینی-آبی معائنہ شامل تھا۔ اس گشت کے دوران چاروں ممالک کی متعلقہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے تھائی لینڈ کے شہر چھیانگ سائن میں ایک اطلاعاتی تبادلے کا اجلاس منعقد کیا۔

انہوں نے لان کانگ-می کونگ نکاسی آب کے علاقے میں سکیورٹی کی صورتحال کا تجزیہ کیا۔ قانون کے نفاذ کے مشترکہ تجربات کا تبادلہ کیا اور مستقبل میں قانون کے نفاذ سے متعلق تعاون پر اپنی توجہ مرکوز کی اور کئی معاملات پراتفاق رائے کیا۔

چین، لاؤس اور میانمار بان شیانگ کوک جیسے علاقوں میں مشترکہ گیریژن تربیتی کارروائیاں بھی کریں گےتاکہ ہنگامی بچاؤ اور عملی جنگی رابطے کی صلاحیتوں کو مزید فروغ دیاجا سکے۔

چین میں لان کانگ دریا کے نام سے جانا جانے والا دریا ئےمی کونگ  سرحد پار جہاز رانی کے لئے ایک اہم آبی گزرگاہ ہے۔

یہ چاروں ممالک دسمبر 2011 سے اس دریا میں مشترکہ گشت کر رہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!