اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترین 2025 کی پہلی ششماہی میں ہورگوس بندرگاہ سے  2 کروڑ 22 لاکھ...

 2025 کی پہلی ششماہی میں ہورگوس بندرگاہ سے  2 کروڑ 22 لاکھ ٹن کارگو منتقل

چین کے شمال مغربی خودمختار علاقے سنکیانگ میں قازقستان کی سرحد سے متصل مرکزی زمینی بندرگاہ ہورگوس نے 2025 کی پہلی ششماہی میں 2 کروڑ 22 لاکھ 55 ہزار ٹن درآمدی و برآمدی کارگو ریکارڈ کیا ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 4.3 فیصد زیادہ ہے۔ مقامی کسٹمز کے مطابق ہورگوس سنکیانگ کی مصروف ترین بندرگاہ بن کر سامنے آئی ہے۔

درآمدات میں زیادہ تر مکینیکل اور الیکٹریکل مصنوعات، خام تانبا، تانبے کی دیگر اشیاء، زرعی اجناس، خوراکی مصنوعات اور دھاتوں کی کانیں شامل تھیں۔ خوراکی مصنوعات کی درآمد میں خاصا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

برآمدات میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں، اعلیٰ ٹیکنالوجی اور برقی و مکینیکی مصنوعات کے ساتھ ساتھ ملبوسات، ٹیکسٹائل اور متعلقہ اشیاء شامل ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): ژانگ لونگ وی، ہورگوس بوباؤ انٹرنیشنل فریٹ فارورڈنگ کمپنی لمیٹڈ

"ہماری کمپنی گزشتہ دس برس سے ہورگوس بندرگاہ پر کام کر رہی ہے۔ ان سالوں کے دوران مال بردار ٹرین سروس کے معیار اور رفتار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ہمارے کاروبار کی مقدار تقریباً 20 فیصد بڑھ گئی ہے۔”

ہورگوس، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

—————————————————

آن سکرین ٹیکسٹ:

2025 کی پہلی ششماہی میں ہورگوس بندرگاہ سے  2 کروڑ 22 لاکھ ٹن کارگو منتقل

سالانہ بنیاد پر 4.3 فیصد اضافہ، سنکیانگ کی سب سے مصروف بندرگاہ قرار

درآمدات میں مکینیکل، الیکٹریکل اشیاء، زرعی اجناس اور خوراک شامل

خوراک کی درآمد میں نمایاں اضافہ، دھاتوں کی کانیں بھی شامل

برآمدات میں نئی توانائی گاڑیاں، ہائی ٹیک مصنوعات، ملبوسات اور ٹیکسٹائل شامل

کمپنی کا کاروباری حجم گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد بڑھ گیا

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!