اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین نے سنکیانگ سے متعلق امریکہ کے بے بنیاد الزامات مسترد کردئیے

چین نے سنکیانگ سے متعلق امریکہ کے بے بنیاد الزامات مسترد کردئیے

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک اجلاس کے دوران چینی مندوب نے چین کے سنکیانگ خطے کے بارے میں امریکہ کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے-(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے درمیان تعاون کے بارے میں ایک اجلاس کے دوران چینی مندوب نے چین کے سنکیانگ خطے کے بارے میں امریکہ کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو کانگ نے کہا کہ چین امریکی مندوب کی جانب سے چین کے سنکیانگ خطے کے بارے میں لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی سختی سے مخالفت اور اسے قطعی طور پر مسترد کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت سنکیانگ میں سماجی استحکام اور اقتصادی خوشحالی ہے جہاں لوگ امن اور اطمینان سے زندگی گزار رہے ہیں۔ یہ ترقی کا ایک بہترین دور ہے۔ امریکہ نے سنکیانگ کے نام نہاد معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی بہت کوشش کی ہے تاکہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی جا سکے اور چین کی ترقی کو روکا جا سکے لیکن اس سے ان کا حقیقی چہرہ ہی بے نقاب ہوا ہے جو بالادستی پر مبنی اور دوہرے معیار پر مشتمل ہے۔

فو نے کہا کہ گزشتہ 6 سال میں کئی اسلامی ممالک سمیت 100 سے زائد ممالک نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں چین کے منصفانہ موقف کی حمایت کی ہے۔ وہ انسانی حقوق کے مسائل کو سیاست زدہ کرنے اور انسانی حقوق کو دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے بہانے کے طور پر استعمال کرنے کی واضح طور پر مخالفت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک واضح پیغام ہے کہ سنکیانگ کے نام نہاد معاملےکو استعمال کرتے ہوئے چین کو روکنے کی امریکی سازش مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور چین کو بدنام اور دبانے کے ذریعے گروہی تصادم بھڑکانے کے اس کے مذموم ارادے بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔

فو نے سوال کیا کہ اگر امریکہ واقعی مسلمانوں کے انسانی حقوق کا خیال رکھتا تو وہ غزہ میں جاری تباہ کن صورتحال پر آنکھیں کیوں بند کئے ہوئے ہے؟ امریکہ نے فلسطینی عوام کے ساتھ تاریخی ناانصافیوں کو کیوں نظر انداز کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے اندرونی دائمی مسائل جیسے اسلحہ کے زور پر تشدد، نسلی امتیاز اور اپنے شہریوں کے حقوق اور وقار کی پامالی کو نظر انداز کرتا ہے۔ پھر بھی انسانی حقوق کے بہانےیہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں بلا جواز مداخلت کرتا ہے اور ترقی پذیر ممالک میں بے شمار لوگوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنی خامیوں اور غلطیوں پر غور کرے، اپنا راستہ بدلے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے عملی اور مثبت اقدامات پر زیادہ زور دے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!