گورنرپنجاب سلیم حیدر نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو خط لکھ دیا۔
گورنر پنجاب نے خط میں کہا کہ سیلاب سے متاثرہ ضلع چکوال اور جہلم کو آفت زدہ قرار دیا جائے اور سیلاب سے نقصانات کے ازالے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔
انہوں نے مریم نواز کو لکھے گئے خط میں کہا کہ سیلاب سے متاثرہ شہروں میں نظام زندگی شدید متاثر ہوا اور شہروں کو آپس میں ملانے والے پل ٹوٹ گئے ہیں۔
انہوں نے خط میں مزید کہا کہ سیلاب کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بہہ گئی ہیں، غریب لوگوں کے گھر، مویشی اور سامان بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں۔
