اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشنہوا کی رپورٹ میں چین کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لئے...

شنہوا کی رپورٹ میں چین کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لئے اوپن ماڈل متعارف

شِنہوا نیوز ایجنسی سے منسلک تھنک ٹینک شِنہوا انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے چین کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لئے اختراعی ماڈل پر تفصیلی رپورٹ جاری کی گئی ہے-(شِنہوا)

ژینگ ژو(شِنہوا)شِنہوا نیوز ایجنسی سے منسلک تھنک ٹینک شِنہوا انسٹی ٹیوٹ نے چین کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لئے اختراعی ماڈل پر مبنی ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق معاصر چین میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کے تصورات اور طریقوں کو بہترین طریقے سے اوپن اختراعی ماڈل میں سمویا گیا ہے۔ یہ ماڈل 4 بنیادی اصولوں تخلیقی شراکت، حفاظت کو ترجیح دینے، تعاون کو فروغ دینے اور ضروری ضمانت پر مشتمل ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس نئے ماڈل نے نہ صرف چینی جدیدیت کے عمل میں ثقافتی ورثے کی حفاظت کے نظریے کو تقویت بخشی ہے بلکہ دنیا بھر کے ممالک کے ثقافتی ورثے کے تحفظ، وراثت اور استفادہ کی کوششوں میں بھی مزید کردار ادا کیا ہے۔

"انسانی تہذیب کے اثاثوں کی مشترکہ نگہداشت: نئے دور میں چین کا ثقافتی ورثے کے تحفظ کا فلسفہ اور عملی اقدامات” کے عنوان سے اس رپورٹ میں ثقافتی ورثے کے تحفظ اور وراثت کے حوالے سے چین کے عملی اقدامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!