اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبھارت میں کھیلوں میں شرکت سے قبل پی ایس بی سے اجازت...

بھارت میں کھیلوں میں شرکت سے قبل پی ایس بی سے اجازت لازمی قرار

وزیراعظم آفس کی خصوصی ہدایت پر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے قومی فیڈریشنز کو بھارت میں کسی بھی کھیل کے ایونٹ میں شرکت سے پہلے پیشگی اجازت لینے کی ہدایت جاری کر دی ۔

نوٹیفکیشن کےمطابق قومی کھیلوں کی فیڈریشنزبھارت میں ہونے والےکسی بھی ایونٹ میں شرکت سے پہلےپاکستان اسپورٹس بورڈ سےمشاورت کی پابند ہوں گی،یہ فیصلہ پی ایس بی بورڈ کے چونتیسویں اجلاس میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔

سرکلرمیں واضح کیا گیا ہےکہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے تناظرمیں کوئی بھی نیشنل فیڈریشن بغیر اجازت کسی ایونٹ میں شرکت کا وعدہ یا معاہدہ نہیں کرے گی،پاکستان اسپورٹس بورڈ نےتمام فیڈریشنز کو اس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!