اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین اور گھانا کے ڈاکٹروں کی کم سے کم جسمانی کٹائی والی...

چین اور گھانا کے ڈاکٹروں کی کم سے کم جسمانی کٹائی والی سرجری میں نئی پیش رفت

گھانا کے دارالحکومت آکرہ میں 14ویں چینی طبی ٹیم کے سربراہ یانگ یونگ گوانگ(بائیں) سرجری کے بعد مریض کو دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)

آکرہ(شِنہوا)چین کی 14 ویں میڈیکل ٹیم اور گھانا کے ڈاکٹروں نے مغربی افریقی ملک کے سرکاری ہسپتالوں کے نظام میں پہلی بار "لیپروسکوپک ٹرانس ایبڈومینل اینٹیریئر ہرنیا رپیئر” سرجری کامیابی سے انجام دی ہے۔

یہ سرجری گھانا کے دارالحکومت آکرہ کے لیکما ہسپتال میں کی گئی جس کی قیادت چینی میڈیکل ٹیم کے سربراہ یانگ یونگ گوانگ اور ہسپتال کے شعبہ جراحی کے سربراہ محمد ذکریا نے کی۔

46 سالہ مریض گوڈوِن سیگلاہ نے کہا کہ اس سال فروری میں پیٹ کے درد کے ساتھ مجھے صحت کے مسائل پیدا ہوئے۔ 37 ملٹری ہسپتال میں کروائے گئے ایکس رے سے پتہ چلا کہ مجھے ہرنیا ہے اور اگست میں سرجری کے لئے تاریخ دی گئی تھی۔

مریض نے مزید کہا کہ ایک چینی دوست کے ذریعے انہیں لیکما ہسپتال میں موجود چینی میڈیکل ٹیم کے بارے میں پتہ چلا۔

انہوں نے کہا کہ منگل کو میں یہاں آیا اور بدھ کو میری سرجری ہوئی۔ پہلے تو ڈر لگ رہا تھا مگر اب میں بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ ڈاکٹر نے بہت شاندار کام کیا۔ اب میں اٹھ بیٹھتا ہوں اور وہ درد محسوس نہیں ہوتا جو ہرنیا کے آغاز میں تھا۔ مجھے امید ہے کہ جلد مکمل صحت یاب ہو جاؤں گا۔

ڈاکٹر یانگ نے اس سرجری کو "صفر سے ایک کی طرف بڑی پیش رفت” قرار دیا۔

ہرنیا ایک عام بیماری ہے جو پیٹ، ناف، نچلے دھڑ یا پچھلی جراحی کے نشانات والے مقامات پر ظاہر ہوتی ہے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب جسم کے اندرونی حصے جیسے کہ کوئی عضو یا ٹشو اردگرد کی کمزور عضلاتی یا ٹشو کی دیوار کو چیر کر باہر کی طرف ابھر آتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!