اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینایشیاء کپ 9 سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا، محسن نقوی

ایشیاء کپ 9 سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا، محسن نقوی

صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا، ایونٹ 9 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔

صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک ہوگا، ایونٹ کے میچز یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔

محسن نقوی نے مزید بتایا کہ ایشین ایونٹ کے تفصیلی شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں ایشیاء کپ کے یادگار انعقاد کا منتظر ہوں۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ ایشیاء کپ 2025 کا شیڈول آئندہ 48 گھنٹوں میں جاری کیے جانے کا امکان ہے، ایونٹ میں گروپ اسٹیج کے بعد سپر فورز فارمیٹ رکھا گیا ہے، یو اے ای اور ابوظہبی ایشیاء کپ 2025ء کی میزبانی کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت، پاکستان، بنگلادیش کے درمیان اختلافات دور ہوگئے، بی سی سی آئی ایشیاء کپ کے شیڈول کا آخری مسودہ تیار کرنے میں مصروف ہے، بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان، یو اے ای، عمان اور ہانگ کانگ ٹورنامنٹ میں شریک ہوں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!