اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانکارکنوں کو چن چن کر سزائیں دی جا رہیں، تحریک کے اعلان...

کارکنوں کو چن چن کر سزائیں دی جا رہیں، تحریک کے اعلان پر کوئی تو خوفزدہ ہے، علیمہ خان

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ کارکنوں کو چن چن کر سزائیں دی جا رہی ہیں، تحریک کے اعلان پر کوئی تو ہے جو خوفزدہ ہے، نظام انصاف اورججز بے بس ہوچکے، 26 ویں ترمیم کے اثرات لائیو دیکھے جاسکتے ہیں۔

اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جب وکلاء کو اندر جانے ہی نہیں دیں گے تو توشہ خانہ کا فیئر ٹرائل کیسے ہوگا ۔ انہوں کہا کہ جج نے کہا فیملی اور وکلا کو اندر آنے دیں مگر ان کے احکامات کو نظر انداز کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 26ویں ترمیم کے اثرات اب آپ لائیو دیکھ سکتے ہیں، انصاف کا نظام اور ججز بے بس ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے بانی نے تحریک شروع کرنے ، عوام کو اپنے حق کیلئے کھڑا ہونے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کو یہ ڈر ہے کہیں تحریک نہ چلے اس لئے پی ٹی آئی کارکنوں کو چن چن کے سزائیں دی جارہی ہیں، کوئی تو ہے جو ڈرا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے وکلاء نے مجھے کہا آپ کی بیل لینی ہے آپ کو گرفتار کیا جائے گاتاہم ہمیں خوفزدہ لوگوں سے کوئی ڈر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بانی سے اس لئے ملنے نہیں دے رہے کہ انہیں خوف ہے بانی کا ایک لفظ بھی باہر نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بار بار 9 مئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا مطالبہ کررہے ہیں مگر فراہم نہیں کی جا رہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنی آزادی کیلئے اب خود نکلنا پڑے گا، ہمیں انتظار نہیں کرنا چاہئے کہ بانی باہر آئے گا تو تحریک چلے گی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے لائحہ عمل دینا ہے، لوگوں نے خود نکلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست جب آئے گا تو دیکھا جائے گا۔ شکوک شبہات کی کوئی بات نہیں ہے ،پلان بنا ہوا ہے ہم سب نکلیں گے ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!