اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں دیہی احیا کے لئے مالیاتی خدمات مضبوط بنانے سے متعلق...

چین میں دیہی احیا کے لئے مالیاتی خدمات مضبوط بنانے سے متعلق رہنما ہدایات جاری

چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو میں چھیان ڈونگ نان میاؤ اور ڈونگ خودمختار پریفیکچر کی تیان ژو کاؤنٹی کی گاؤنیانگ ٹاؤن شپ میں سرسبز کھیتوں کا حسین منظر۔(شِںہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے مرکزی بینک، پیپلز بینک آف چائنہ (پی بی او سی) اور وزارت زراعت و دیہی امور نے مشترکہ طور پر ایک رہنما اصول جاری کیا ہے جس کا مقصد مضبوط مالیاتی خدمات کے ذریعے دیہی احیا کو ہمہ جہت انداز میں فروغ دینا ہے۔

پی بی او سی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ رہنما اصول دیہی مالیاتی خدمات کے نظام کو بہتر بنانے، مالی وسائل کی تقسیم کی موثر کارکردگی کو بڑھانے اور اصلاحاتی اقدامات کے ذریعے دیہی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے جاری کئے گئے ہیں۔

رہنما اصول کے مطابق دیہی احیا کے اہم شعبوں میں زیادہ مالی وسائل کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ان میں بڑے زرعی پیداوار کے علاقوں کو قرضوں کی فراہمی میں اضافے، اعلیٰ معیار کی زرعی زمین اور آبی منصوبوں کے لئے مالی خدمات کو بہتر بنانے اور زراعت کی نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی کے لئے مالی مدد کو مستحکم کرنے کے ذریعے خوراک کی سلامتی کے تحفظ کے لئے مالی معاونت کو بڑھانا شامل ہے۔

رہنما اصول کے مطابق غربت کے خاتمے میں حاصل ہونےوالی کامیابیوں کو مستحکم اور وسعت دینے کے لئے پہلے سے پسماندہ علاقوں کے لئے قرض کی معاونت کی سطح کو برقرار رکھا جائے گا۔ غربت کے خاتمے میں کامیابی کے بعد عبوری مدت کے دوران ایسے علاقوں کے لئے مالیاتی معاونت کا ایک نیا نظام تشکیل دینے کی کوششیں کی جائیں گی ۔

دیہی علاقوں میں رہن کے نئے آپشنز بڑھانے، اختراعی مالیاتی ماڈلز اور نئے مالیاتی مصنوعات کی فراہمی کے ذریعے دولت پیدا کرنے والی صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے مالیاتی خدمات کو مضبوط کیا جائے گا ۔

رہنما اصول کے مطابق زراعت، ثقافت اور سیاحت کے گہرے انضمام کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل دیہاتوں کی ترقی کے لئے مالیاتی خدمات کو مزید موثر بنایا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!