اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینایس سی او ذرائع ابلاغ کے رہنماؤں کی ملاقات، روابط اور تعاون...

ایس سی او ذرائع ابلاغ کے رہنماؤں کی ملاقات، روابط اور تعاون گہرا کرنے پر بات چیت

چین کے وسطی صوبے ہینان کے شہر ژینگ ژو میں شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا اسلامی تعاون تنظیم کی نیوز ایجنسیوں کی یونین کے ڈائریکٹر جنرل محمد الیامی سے ملاقات کر رہے ہیں-(شِنہوا)

ژینگ ژو(شِنہوا)شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے میڈیا اور تھنک ٹینک سربراہ اجلاس میں شریک ذرائع ابلاغ کے رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ یہ اجلاس چین کے وسطی صوبہ ہینان کے دارالحکومت ژینگ ژو میں منعقد ہو رہا ہے۔

فو ہوا نے ایس سی او کے رکن ممالک کے ذرائع ابلاغ کے اداروں اور تھنک ٹینکس کے نمائندوں کا خیرمقدم کیا جو یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنانے اور ایس سی او کے فریم ورک کے تحت پائیدار ترقی پر وسیع تر اتفاق رائے پیدا کرنے کے طریقوں پر غور کی خاطر اکٹھے ہوئے ہیں۔

فو ہوا نے کہا کہ وہ تمام فریقین کے ساتھ مل کر دوستی، مشترکہ ترقی، مشترکہ خوشحالی اور امن کے فروغ کی مشترکہ کوششوں کی اچھی کہانیاں موثر طریقے سے بیان کرنے کے لئے پرامید ہیں تاکہ ایس سی او کے مشترکہ مستقبل کی تشکیل میں دانش اور قوت فراہم کی جا سکے۔

تمام شرکاء نے اس بات سے اتفاق کیا کہ تیانجن میں ہونے والے ایس سی او سربراہ اجلاس سے قبل ذرائع ابلاغ اور تھنک ٹینک کا یہ سربراہ اجلاس تعاون کو گہرا کرنے اور مشترکہ ترقی کے حصول کے لئے پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کی نیوز ایجنسیوں کی یونین کے ڈائریکٹر جنرل محمد الیامی نے عربی بولنے والے سامعین تک چین کی کہانیاں پہنچانے پر آمادگی ظاہر کی اور شِنہوا کے ساتھ خبروں کے تبادلے میں مزید موثر تعاون کی امید ظاہر کی۔

ایس سی او ذرائع ابلاغ اور تھنک ٹینک سربراہ اجلاس 23 سے 27 جولائی تک ژینگ ژو میں منعقد ہو رہا ہے۔ یہ اجلاس شِنہوا، چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز اور ہینان کی صوبائی حکومت کے اشتراک سے چین کی سٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کی رہنمائی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!