اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلدوسری جنگ عظیم میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے سلسلے میں...

دوسری جنگ عظیم میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے سلسلے میں بلغاریہ-چین تقریب کاانعقاد

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ کے عجائب گھر میں لوگ "قومی آزادی اور عالمی امن کے لئے” کے موضوع پر مبنی نمائش میں شریک ہیں-(شِنہوا)

صوفیہ(شِنہوا)بلغاریہ اور چین کی عوامی شخصیات، سیاستدان اور ماہرین یہاں جمع ہوئے تاکہ دوسری جنگ عظیم میں فسطانیت کے خلاف فتح کی 80ویں سالگرہ منائی جا سکے اور اس بات پر غور کیا جا سکے کہ آج کے دور میں امن کو کیسے برقرار رکھا جائے۔

تقریب میں جنگ سے حاصل شدہ اسباق، مستقبل میں تنازعات سے بچاؤ، کثیرجہتی تعاون کے فروغ اور اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

بلغاریہ میں چین کی سفیر دائی چھنگ لی نے دوسری جنگ عظیم کے دوران فسطانیت کے خلاف چین کی ابتدائی اور مسلسل مزاحمت، قربانیوں اور عالمی حمایت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے چین اور یورپ پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ پر مبنی بین الاقوامی نظام کو برقرار رکھنے، امن کے دفاع اور منصفانہ عالمگیریت کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کریں۔

بلغاریہ کی قومی اسمبلی کے سابق صدر میخائیل میکوف نے جنگ کے اسباب کو یاد رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

اقوام متحدہ کی چائنہ ایسوسی ایشن کی نائب صدر اور ڈائریکٹر جنرل ہو وین لی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اس سال نہ صرف دوسری جنگ عظیم میں فتح کی 80ویں سالگرہ ہے بلکہ اقوام متحدہ کے قیام کی بھی 80 ویں سالگرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے خاتمے اور اقوام متحدہ کے قیام کا بہترین انداز میں احترام اسی صورت ممکن ہے کہ دنیا کثیرجہتی تعاون کو مضبوط کرے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل پر مبنی ایک عالمی برادری کی تعمیر کرے۔

صوفیہ یونیورسٹی کے پروفیسر الیگزینڈر نکولوف نے کہا کہ اقوام متحدہ اب بھی بات چیت اور پرامن تنازعات کے حل کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عالمگیریت نے ظاہر کیا ہے کہ دنیا ایک دوسرے سے کس قدر جڑ چکی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!