اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرٹینمنٹبلال مقصود نے پاکستانی بچوں کیلئے پکے دوست کے تیسرے سیزن کی...

بلال مقصود نے پاکستانی بچوں کیلئے پکے دوست کے تیسرے سیزن کی تیاری شروع کر دی

کراچی: معروف گلوکار، موسیقار اور نغمہ نگار بلال مقصود نے پاکستانی بچوں کے لیے خصوصی گانوں اور خاکوں پر مشتمل پکے دوست کے تیسرے سیزن کی ریلیز کی تیاری شروع کر دی۔ انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں اسٹرنگز بینڈ کے سابق مرکزی رکن بلال مقصود نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو یہ سیریز ضرور دکھائیں۔

ان کے مطابق پکے دوست ایک ایسا شو ہے جس کے ذریعے وہ بچوں کو اردو زبان کے قریب لانا چاہتے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ بچے اردو بولنے میں شرمندگی نہ محسوس کریں، بلکہ فخر اور خوشی سے اردو بولیں۔ بلال مقصود نے کہا کہ اب صرف بچے ہی نہیں بلکہ ان کے والدین بھی اردو سے دور ہو رہے ہیں اور زیادہ تر لوگ انگریزی کو اہم سمجھنے لگے ہیں، وہ اس سوچ کو بدلنا چاہتے ہیں تاکہ اردو پھر سے مقبول اور پسندیدہ زبان بن جائے۔

انہوں نے کہا کہ بینڈ کے اختتام کے بعد بچوں کا یہ شو ان کی زندگی کا مقصد بن چکا ہے۔ انہوں نے پاکستانی بچوں پر غیر ملکی میڈیا کے غلبے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ برسوں سے جو مواد بچے دیکھ رہے ہیں، وہ پاکستانی اقدار سے بالکل مختلف ہے، غیر ملکی مواد کی تفصیلات ہمارے کنٹرول میں نہیں ہوتیں اور وہ بچوں میں کون سی اقدار پیدا کر رہا ہے، یہ بھی ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتا۔

بلال مقصود کے مطابق ہم بچوں کی اسکرین ٹائم پر مکمل پابندی نہیں لگا سکتے، نہ ہی ان کے فون یا ٹیبلٹ بند کر سکتے ہیں، لیکن یہ ضرور دیکھ سکتے ہیں کہ وہ کیا دیکھ رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ ایسا مواد ہو جو ہماری شناخت سے میل کھاتا ہو۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!