اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلاسرائیل کا اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے خلاف پابندیوں کا اعلان

اسرائیل کا اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے خلاف پابندیوں کا اعلان

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی ہمدردی امور (او سی ایچ اے )نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری کشیدگی کے دوران فلسطینی اب بھی امدادی مراکز سے خوراک لینے کی کوشش میں ہلاک یا زخمی ہو رہے ہیں۔(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینون نے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی ہمدردی امور (او سی ایچ اے) کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں ایک سینئر او سی ایچ اے اہلکار کے ویزے کی تجدید نہ کرنا اور اس ایجنسی کے بین الاقوامی عملے کے ویزوں کی مدت کو ایک ماہ تک محدود کرنا شامل ہے۔

او سی ایچ اے نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عملے کی کمی ان کی پہلے ہی محدود کوششوں کو مزید متاثر کر سکتی ہے۔

ڈینی ڈینون نے سلامتی کونسل کے کھلے مباحثے میں کہا کہ آج میں اعلان کرتا ہوں کہ اسرائیل ایسے اقدامات کرے گا تاکہ او سی ایچ اے کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہےوہ مزید جاری نہ رہے۔ اسرائیل اب او سی ایچ اےکے بین الاقوامی عملے کو خودکار ویزے نہیں دے گا۔ ویزے اب صرف ایک ماہ کی مدت کے لئے جاری کئے جائیں گے۔

ڈینون نے کہا کہ فلسطینی مقبوضہ علاقے میں او سی ایچ اے کے دفتر کے سربراہ جوناتھن وٹال کے ویزے کی تجدید نہیں کی جائے گی اور وہ 29 جولائی تک اسرائیل چھوڑ دیں گے۔

اسرائیل کے مستقل مندوب نے دعویٰ کیا کہ وٹال مسلسل اور بے باک انداز میں اسرائیل کے خلاف تعصب اور ایجنڈا ظاہر کرچکے ہیں۔

ڈینون نے کہا کہ اسرائیل سینکڑوں او سی ایچ اے ملازمین کی سکیورٹی جانچ پڑتال کر رہا ہے اور اہم ملازمین کے اجازت ناموں کی تجدید نہیں کی جائے گی۔

او سی ایچ اے کی ترجمان ایری کانیکو نے اس اعلان پر ردعمل میں کہا کہ ہمارے عملے کی کسی بھی کمی سے غزہ میں فوری طور پر زندگی بچانے والی انسانی امداد کی ضرورت مند شہریوں تک رسائی کی ہماری پہلے ہی محدود کوششوں پر منفی اثر پڑے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!