اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین عالمی وٹ لینڈز کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہا...

چین عالمی وٹ لینڈز کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، عہدیدار کنونشن آن وٹ لینڈز

زمبابوے کے شہر وکٹوریہ فالز میں کنونشن آن وٹ لینڈز کی سیکرٹری جنرل مسونڈا ممبا وٹ لینڈز سے متعلق رامسر کنونشن کی 15ویں کانفرنس (سی او پی15) سے قبل شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کر رہی ہیں۔(شِنہوا)

وکٹوریہ فالز، زمبابوے(شِنہوا)کنونشن آن وٹ لینڈز کی سیکرٹری جنرل مسونڈا ممبا نے کہا ہے کہ چین عالمی سطح پر وٹ لینڈز کے تحفظ میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

رامسر کنونشن برائے وٹ لینڈز کے رکن ممالک کی کانفرنس کے 15 ویں اجلاس (سی او پی15) کے آغاز سے قبل شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں مسونڈا ممبا نے کہا کہ چین نے وٹ لینڈز کے انتظام میں نمایاں پیش رفت کی ہے اور عالمی سطح پر تحفظ کی کوششوں میں قابل ذکر رہنمائی فراہم کی ہے۔ یہ اجلاس جمعرات کو زمبابوے کے شمالی صوبہ ماتابیلے لینڈ کے سیاحتی شہر وکٹوریہ فالز میں باضابطہ طور پر شروع ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں تسلیم شدہ وٹ لینڈ شہروں میں سے زیادہ تر چین میں ہیں اور وہاں حیاتیاتی نظام اور ترقیاتی عمل کے باہمی تعلق کی ایک عمدہ مثال پیش کی گئی ہے۔

یہ اجلاس بدھ سے 31 جولائی تک جاری رہے گا اور اس کا موضوع ’’ہمارے مشترکہ مستقبل کے لئے وٹ لینڈز کا تحفظ‘‘ ہے۔ سی او پی 15 اجلاس میں 172 حکومتوں کے نمائندے شریک ہو رہے ہیں تاکہ آبی زمینوں کے تحفظ کے لئے بین الاقوامی عزم کو مضبوط بنایا جا سکے اور حیاتیاتی صحت، حیاتیاتی تنوع برقرار رکھنےاور موسمیاتی تبدیلی کے مقابلے میں وٹ لینڈز کے کردار کو اجاگر کیا جا سکے۔

مسونڈا ممبا نے کہا کہ چین نے وٹ لینڈز کے تحفظ میں ایک نمایاں کردار ادا کیا ہے اور جب چین نے نومبر 2022 میں سی او پی 14 کی میزبانی کی تھی تو اس وقت تک چینی حکومت کی جانب سے وٹ لینڈ قانون کی منظوری دی جا چکی تھی جو اس کے عزم کا مظہر ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!