اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانمٹھی بھر دہشت گرد پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں روک سکتے،...

مٹھی بھر دہشت گرد پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں روک سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے رشتوں میں جڑے ہیں۔ مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی نہیں روک سکتے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے لاہور کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ لیفٹننٹ جنرل احمد شریف کی یونیورسٹی آمد پر انتظامیہ، طلباء و طالبات اور فیکلٹی نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

ترجمان پاک فوج  نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، قومی یکجہتی اور دشمن قوتوں کے خلاف افواج پاکستان کی حکمت عملی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ کہا مٹھی بھر دہشت گرد  پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں روک سکتے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی حکمت عملی اور حاصل ہونے والی کامیابیوں پر گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کی فتح میں نوجوانوں اور عوام کی بھرپور حمایت شامل رہی۔

لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے واضح کیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچ عوام پاکستان سے مذہب، ثقافت، تاریخ اور روایات کے اٹوٹ رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔ مٹھی بھر دہشت گرد پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کو روک نہیں سکتے۔

طلباء و طالبات نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا اور اس طرح کے مزید سیشنز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!