اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں سیلابی موسم کے دوران ریکارڈ توڑ گرمی کی لہریں

چین میں سیلابی موسم کے دوران ریکارڈ توڑ گرمی کی لہریں

چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر رونگ چھنگ کے ایک خوبصورت مقام پر سیاح مرغابیوں کو دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں سیلابی موسم کے آغاز سے اب تک ریکارڈ توڑ درجہ حرارت دیکھنے میں آیا ہے جہاں معمول سے پہلے آنےوالی اور طویل عرصے تک جاری رہنے والی گرمی کی لہریں محسوس کی گئی ہیں۔

قومی موسمیاتی مرکز کے نائب سربراہ جیا شیاؤلونگ نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سیلابی موسم کے آغاز سے اب تک ملک بھر میں گرم دنوں کی اوسط تعداد 8.5 ہو گئی ہے جو کہ اس عرصے کے دوران اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔ اوسط درجہ حرارت ریکارڈ پر دوسرا بلند ترین رہا۔

ملک بھر کے مجموعی 45 قومی موسمیاتی سٹیشنز نے یومیہ بنیاد پر ریکارڈ بلند درجہ حرارت نوٹ کیا جن میں شانشی کے شہر شن پھنگ میں درجہ حرارت 43.1 ڈگری سیلسیئس تک جا پہنچا۔

2جولائی کو قومی انسداد امراض و تدارک انتظامیہ اور چین کی موسمیاتی انتظامیہ نے مشترکہ طور پر تاریخ میں پہلی بار اعلیٰ درجہ حرارت سے متعلق صحت کے خطرات کی ایک وارننگ جاری کی۔

چین نے موسمیاتی تبدیلیوں سے مطابقت اختیار کرنے کو ترجیح دی ہے۔ خاص طور پر 2024 میں ملک نے ابتدائی وارننگ سسٹمز کے قیام کے لئے ایک قومی منصوبہ جاری کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!