اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے کوئلے سے مالا مال صوبے میں پہلی ششماہی میں خام...

چین کے کوئلے سے مالا مال صوبے میں پہلی ششماہی میں خام کوئلے کی پیداوار میں اضافہ

چین کے کوئلے سے مالا مال صوبے شَنشی میں 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران خام کوئلے کی پیداوار تقریباً 65 کروڑ 20 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال سے 10.1 فیصد زائد ہے-(شِنہوا)

تائی یوآن(شِنہوا)چین کے کوئلے سے مالا مال صوبے شَنشی میں سال 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران خام کوئلے کی پیداوار تقریباً 65 کروڑ 20 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال سے 10.1 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

صوبائی ادارہ شماریات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے کوئلہ پیدا کرنے والے علاقے کے طور پر اس عرصے کے دوران چین کی مجموعی کوئلہ پیداوار میں شَنشی کا حصہ تقریباً 27 فیصد رہا۔

کئی برسوں کے دوران یہ صوبہ صاف، کم کاربن ترقی کے فروغ اور کوئلے کے متنوع استعمال کے لئے پرعزم رہا ہے۔ یہ کوئلہ صنعت کی تبدیلی اور بہتری کو ایک زیادہ جدید، ذہین اور ماحول دوست راستے کی طرف لے جا رہا ہے۔

سال 2024 کے اختتام تک شَنشی نے ماحول دوست کان کنی کے لئے 55 آزمائشی اور نمائشی کانیں قائم کی تھیں اور 120 کوئلہ کانوں نے بغیر ستون کے کان کنی کی ٹیکنالوجی کو اپنایا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!