چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے کہا ہےکہ چین امید کرتا ہے کہ امریکہ باہمی مذاکرات اور روابط کے ذریعے مفاہمت بڑھانے، غلط فہمیاں کم کرنے اور تعاون مضبوط بنانے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین امید کرتا ہے کہ امریکہ باہمی مذاکرات اور روابط کے ذریعے مفاہمت کو فروغ دینے، غلط فہمیاں کم کرنے اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے چین کے ساتھ مل کرکام کرے گا۔
ترجمان گو جیاکن نے منگل کو معمول کی پریس بریفنگ کے دوران چین-امریکہ اقتصادی و تجارتی امور سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین کا محصولات کے معاملے پر موقف مستقل اور واضح ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ امریکہ چین کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے صدور کے درمیان حالیہ ٹیلی فونک گفتگو میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد اور اقتصادی و تجارتی مشاورت کے نظام کو موثر طریقے سے استعمال میں لانے کے لئے کام کرسکتا ہے۔
انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی مستحکم، مثبت اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرے۔
