اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں اشیائے صرف کا تبادلہ پروگرام طلب میں اضافہ کر رہا...

چین میں اشیائے صرف کا تبادلہ پروگرام طلب میں اضافہ کر رہا ہے

چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں صارفین اشیائے صرف کے تبادلہ پروگرام کے تحت اعانت زرکے لئے درخواست دے رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں ملکی طلب بڑھانے کی کوششوں میں تیزی کے باعث اشیائے صرف کے تبادلے کے پروگرام کے تحت اس سال اب تک 10 کروڑ 90 لاکھ سے زائد گھریلو آلات خریدے جاچکے ہیں جن میں 6 کروڑ 60 لاکھ سے زائد صارفین شریک ہوئے۔

وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس پروگرام کے تحت 7 کروڑ 40 لاکھ سے زائد ڈیجیٹل آلات اور تقریباً 90 لاکھ 60ہزار الیکٹرک سائیکلیں فروخت ہوچکی ہیں۔

وزارت کے گزشتہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس سال کے پہلے 5 مہینوں میں سامان کی تبدیلی کے پروگرام کے تحت 11کھرب یوآن (تقریباً 153.93 ارب امریکی ڈالر) کی فروخت ہوئی۔

اس سکیم کے باعث چین میں اشیائے صرف کی پرچون فروخت، جو ملک کی کھپت کی طاقت کا ایک اہم اشاریہ ہے، رواں سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ سال کی نسبت 5 فیصد بڑھی۔ یہ شرح نمو پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 0.4 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!